Salt Range Information Center
Recent Posts
Salt Range History and introduction
The Salt Range is a hill system in the Punjab province of Pakistan, deriving its name from its extensive deposits of rock salt. The range extends from the Jhelum River to the Indus, across the Pothohar Plateau. It is an important part of the Lesser Himalaya and the easternmost range of the Himalaya. The Salt Range contains several important peaks, including the Sakesar , the highest mountain in the Salt Range at 5,000 feet (1,552 meters). The Salt Range is also home to a number of historical sites, including the Katas Raj Temple complex, a Hindu place of pilgrimage. It is a popular destination for rock climbing and trekking.
سالٹ رینج تعارف اور تاریخی حقائق
پنجاب کے میدانی علاقوں اور دریائے جہلم سے مغرب کی جانب سفر کریں تو اچانک آپ کے سامنے سالٹ رینج کے پہاڑوں کا ایک پراسرار سلسلہ کچھ اس طرح سے نمودار ہوتا ھے جیسے آپکا راستہ روکے کھڑا ہو۔ کوہستان نمک کا یہ سلسلہ ایک سو اسی کلومیٹر تک دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ چلتا ہوا دریائے سندھ پریکساں طور پر ختم ہوجاتا ھے۔
ماہرین ارضیات کے مطابق سالٹ رینج کی ابتداء 800 ملین سال پہلےسمندر اور زمینی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوئی- جو کہ 300 کلو میٹر تک پھیلی ہوئی تھی- دنیا کی سب سے بڑی نمک کی تہ ہونے کی وجہ سے اس کا نام سالٹ رینج پڑا۔ کوہستان نمک میں دنیا کے سب سے بڑے قدرتی نمک کے ذخائر کی موجودگی کے علاوہ کوئلہ ، جپسم، چونے کا پتھر اور جیواشم کی سطحی چٹانیں موجود ہیں۔
یہ علاقہ ماہرین ارضیات کی مطالعاتی سرگرمیوں کے لئے ایک کھلی کتاب کی حثیت رکھتاھے۔ جس میں کیمبرین اسٹریٹیگرافی اور جیواشم کے علاوہ متعدد علمی موضوعات شامل ہیں۔
سالٹ رینج قدیم حیاتیاتی آثار اور دریافتوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ کروڑوں سال پہلے اس کرہ ارض پر پائے جانے والے جانوروں کے آثار، قدیم حیاتیاتی ماہرین اور سائنسدانوں کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز ہیں۔
چوآسیدن شاہ کے قریب بن امیر خاتون کے علاقہ میں ڈائنوسار کی باقیات کے علاوہ ایک کروڑ چالیس لاکھ سال پرانے ڈینیوتھریم کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ 10 سے 12 ملین سال پرانے چھوٹے بڑے جانوروں کی ہڈیاں اور لائیم سٹون کی چٹانوں پرملنے والے حیاتیاتی نقوش جہاں سیاحوں اور مطالعاتی مقصد سے آنے والوں کے لئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہیں وہیں اپنے اندر کروڑوں سال کی حیاتیاتی تاریخ کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔
سرسبز پہاڑوں، قدررتی چشموں ، جھیلوں اور سحرانگیز وادیوں پر مشتمل سالٹ رینج سیاحوں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں۔ ایڈونچر، کوہ پیمائی، بار بی کیو، کیمپینگ کےعلاوہ متعدد سیاحتی اور معلوماتی سرگرمیاں آپ کے سیاحتی پروگرام کا حصہ ہو سکتی ہیں۔
لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 اس علاقے کا سفر کرنے کے لئے موزوں ترین رستہ ہے۔ کلرکہار انٹرچینج سالٹ رینج کی خوبصورت وادیوں کا گیٹ وے ہے۔ اسلام آباد یا لاہور سے آنے والے سیاح کلرکہار سے موٹروے کو چھوڑ کر اپنی سیاحتی سرگرمیوں کا آغاز کر سکتے ہیں۔
مکمل راہنمائی ، لوکل معلومات اور ہر قسم کی سفری اور سیاحتی خدمات کے لئے سالٹ رینج ٹورزم کی ٹیم سے رابطہ کیا جا سکتاھے۔